سرسبز پاکستان کی جانب قدم ، شان فوڈز کا لاہور پلانٹ شفاف ایندھن پر منتقل

جمعہ 6 دسمبر 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) شان فوڈز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ صاف ستھرے اور سرسبز پاکستان کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے لاہور میں اپنے پلانٹ کو کامیابی سے شفاف ایندھن پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شان فوڈز اور سوئی سدرن گیس کمپنی اس شراکت داری کے ذریعے شان فوڈز نے اپنے پلانٹ کو ہائی اسپیڈ ڈیزل سے لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل این جی) پر منتقل کیا ہے، اس منتقلی سے کمپنی کو ایل پی جی سے کاربن کا اخراج 2640 سے کم کر کے 1665 لیٹر فی گرام کرنے میں مدد ملے گی۔

شان فوڈز کے مینوفیکچرنگ اور انجینیئرنگ کے جنرل مینجر حیدر رضا نے اس شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان فوڈز میں ہم اپنے مینوفیکچرنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے صارفین کو نہ صرف معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ ان مصنوعات کو انتہائی ماحول دوست طریقے سے تیار کیا جائے۔ ایس ایس جی کی مدد سے یہ خواب اب ہمارے لاہور پلانٹ کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں