روضہ رسول ؐکے چابی بردار شیخ نوری محمد علی کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے دعا کی

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) عظیم روحانی شخصیت اور حضرت محمد ؐ کے روضہ مبارک کے چابی بردار عزت مآب شیخ نوری محمد علی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس موقع پر حضرت محمد ؐ کی شان میں نعت خوانی کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر عزت مآب شیخ نوری محمد علی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے دعا کی اور شاندار مہمان نوازی کرنے پر چیمبر کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید ، سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، چیئرمین فائونڈر گروپ زبیر احمد ملک اور دیگر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میںاسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحیدنے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے لہذا انہوںنے معزز مہمان سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی بہتری کیلئے دعا فرمائیں۔ تاجر برادری کی ایک کثیر تعدادمعزز مہمان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے تقریب میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں