اسلام آباد میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، کار چوری کے واقعات میں5 فیصد ، راہزنی 12.5فیصد ، قتل 14فیصد جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 13فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق رواں سال ستمبر تک کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کل 29کیس رجسٹرڈ ہوئے ۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 5فیصد ، اغواء 6فیصد ، چوری 10.5فیصد اور زخمی کئے جانے کے کیسز میں 16فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں