اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 ٹو میں کالج کی طالبات کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ

بدھ 22 جنوری 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 ٹو میں جاری ادبی و ثفاقتی تقریبات کے دوسرے روز کالج کی طالبات کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 ٹو میں ہونے والے بیت بازی کے اس مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات کیلئے باقاعدہ قواعد و ضوابط طے کئے گئے تھے جن کے تحت طالبات نے مزاحیہ نظمیں اور غزلیں پڑھیں۔

زیادہ تر طالبات نے اشعار تحت لفظ میں تاہم کچھ نے ترنم کے ساتھ بھی پیش کئے۔ اس دوران غیر معیاری اور سیاسی اشعار پڑھنے کی اجازت نہیں تھی اور ایک طالبہ5 اشعار پڑھنے کی پابند تھی۔ تقریب کے آخر میں تمام پوزشین ہولڈر طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ واضح رہے یہ ادبی و ثفاقتی تقریبات 23 جنوری تک جاری رہیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں