سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اورسیز پاکستانی نے اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضے معاملے پر تمام فریقین سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اورسیز پاکستانی نے اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضے معاملے پر تمام فریقین سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ۔کنوینئر نگہت مرزا کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اورسیز پاکستانی کا اجلاس ہوا جس میں اورسیز پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضے کا معاملہ زیر غور آیا ۔

حکام اوورسیز پاکستانیز نے کہاکہ مہران ٹاؤن کا ریکارڈ بھی ہم نے الگ کر دیا ہے،پہلے وہاں 30 روپے پر یارڈ سکور تھی۔حکام کے مطابق پچھلے دس سے بارہ سالوں میں ٹاؤن برباد ہوگیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہاکہ ہر سال آپ نے کتنے پیسے لئے ہیں وہ ریکارڈ آپ کے پاس ہو گا۔ اوور سیز پاکستانیز حکام نے کہاکہ ہم 4 جگہوں سے تصدیق کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ کمیٹی یہ کیس نیب کو ریفر کر دے۔

سینیٹر نگہت مرزا نے کہاکہ اوورسیز کے پلاٹس 19 ہاکی کے کھلاڑیوں کو کیوں ددئیے گئی اوورسیز فاونڈیشن میں کھلاڑیوں کا تو کوئی کوٹا نہیں ہونا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیز حکام نے کہاکہ مہران ٹائون صوبے کی سکیم ہے، ہمیں قبضہ چھڑوا کرتحاوزات بھی ہٹانے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت سے پوچھ کے یہ سکیم لانچ نہیں کی گئی،رینجرز کاقبضہ چھڑانے میں کوئی تعلق نہیں،منسٹری کا رول ہم پوری طرح ادا کررہے ہیں۔

سینیٹر نگہت مرزا نے کہاکہ آپ تو ریکارڈ بھی نہیں دے رہے۔سینیٹر مرزا آفریدی نے کہاکہ میری نظر میں آپ لوگ پیسے کھا چکے ہیں، جس سال میں پیدا ہوا ہو اس سال سے یہ سلسلہ چل رہا ہے،اگر یہ 42 سال میں واگزار نہیں ہوا تو آگے بھی نہیں ہونا۔سینیٹر نگہت مرزا نے کہاکہ آپ اس بے بسی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ مہران ٹائون حکام نے کہاکہ مہران ٹاون کا ڈیٹا الگ کیا ہے۔

کنوینئر نے کہاکہ ہم چا ہتے ہیں کہ ہما را ا میج ٹھیک ہو جا ئے،اپ لو گ کب قبضہ زمین وا گزار کر آئیں گے۔ حکام نے بتایاکہ سندھ حکو مت نے پچا س ایکڑ زمین پر قبضہ کیا۔ کمیٹی اراکین ریکارڈ نہ پیش کرنے پر برہم ہوگئے اور کہاکہ کمیٹی نے کراچی کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔کمیٹی کراچی میں وزیراعلی سندھ،داخلہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریگی۔کمیٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں