رواں ماہ کے دوران 1یک ہزار 371 مشکوک کنکشن پکڑے گئے ، آئیسکو

جمعرات 23 جنوری 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) آئیسکو نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 1یک ہزار 371 مشکوک کنکشن پکڑے گئے ۔ترجمان آئیسکو کے مطابق رواں ماہ کے دوران 1یک ہزار 371 مشکوک کنکشن پکڑے گئے ،15 لاکھ 98 ہزار یونٹ چارج 3 کڑور سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 1 ہزار 290 میٹر سلو پائے گئے 73 میٹروں سے ڈاریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی ،بجلی چوری میں ملوث 77 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کی گئیں ۔ ترجمان نے کہاکہ آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،بجلی چوری اور اس میں معاونت دینے والے ملازمین کی اطلاع متعلقہ دفتر یا 9252902 پر دیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں