چینی ہائیڈرو کمپنی کے زیر انتظام سال 2020ء کا بہار فیسٹیول گالا مانسہرہ میں منعقد

جمعہ 24 جنوری 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) چین کے سالانہ بہار فیسٹیول کی مناسبت سے چینی ہائیڈرو کمپنی کے زیر انتظام سال 2020ء کا بہار فیسٹیول گالا سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان پارس مانسہرہ کیمپ میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول گالا میں پاکستان کے سول حکام، خیبرپختونخوا حکومت کے مختلف شعبہ جات کے افسران اور اہم مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں چینی پراجیکٹ ورکرز نے پاکستانی ہم منصب ورکرز کے ساتھ مل کر ثقافتی گیت، ڈانس، نظم اور آرٹس پر مشتمل متعدد کرداروں میں حصہ لیا۔ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے رکن خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی احمد شاہ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پراجیکٹ کو پاک چین دوستی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ مقامی آبادی کے لیے بھی بے انتہا فائدہ مندہے۔ ایونٹ کے دوران سی ای او ایس کے ہائیڈرو مسٹر ڈنگ سی وین کی جانب سے پاور پراجیکٹ اور اس سے متعلق مختلف شعبہ جات میں حصہ لینے والی سیاسی شخصیات، سیکورٹی حکام اور انجینئرز پر مشتمل 20 سے زائد پاکستانی مہمانوں میں ’’سٹار آف دی پراجیکٹ‘‘ کی اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں