سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پیر 17 فروری 2020 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نجی کارروائی کا دن تھا۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل امور کو نمٹایا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کورم کی نشاندہی کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کا کہا۔ بعد ازاں گنتی پر کورم پورا نہ تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں