ایڈوکیٹ خالد جاوید خان اٹارنی جنرل تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 22 فروری 2020 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) وزارت قانون و انصاف نے ایڈوکیٹ خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جاری نوٹیفکیشن نمبر No.F.6(1)2015-sol-IV کے مطابق صدر مملکت نے آئین پاکستان کی سیکشن 100)1) کا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایڈوکیٹ خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے ڈی ہے۔ جس کے وزارت قانون و انصاف نیایڈوکیٹ خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوکیٹ خالد جاوید خان بطور اٹارنی جنرل وفاقی وزیر کے مطابق مراعات حاصل کریں گے۔۔۔۔ توصیف #//S#

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں