اسلام آباد ،انتظامیہ نے پوسٹل اور کوریئر سروس پر پابندی ختم کر دی

کوریئر سروسز برانچز ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیزکے مطابق کام کریں گی، پوسٹل اور کوریئر سروس کو دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کی اجازت نہیں ہو گی

جمعرات 9 اپریل 2020 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پوسٹل اور کوریئر سروس پر پابندی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کوریئر سروسز برانچز ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیزکے مطابق کام کریں گی، اجازت نامہ کو ایس او پیز سے مشروط کیا گیا ڈی سی کا کہنا تھا کہ پوسٹل اور کوریئر سروس کو دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کی اجازت نہیں ہو گی ،پوسٹل اور کوریئر سروس کے عملہ کو گھر، گھر ترسیل کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ شہریوں کی سہولیت کے لیے آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں