اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر اسلام کی بازیابی درخواست نمٹا دی

جمعہ 7 اگست 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر اسلام کی بازیابی درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی اس موقع پر لاپتہ پروفیسر طاہر اسلام بازیاب ہو کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہو گئے جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ بازیابی کہیں عدالت عالیہ کے آرڈر میں تو نہیں ہوئی ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ ممکن ہے عدالتی حکم کے تناظر میں بازیابی ہوئی ہو۔

جسٹس عمر فاروق نے طاہر اسلام سے استفسار کیا کہ کیا وہ لاپتہ شخص آپ ہیں ڈاکٹر طاہر اسلام نے کہا کہ جی میں ہی ہوں۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر اسلام کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں