کرونا وائرس میں اضافہ،ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامیہ نے کمر کس لی

ملک بھر ماسک کے استعمال پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بھی تیار

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) مٴْلک بھر میں کورونا وائرس کے اضافے کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامیہ نے کمر کس لی،مٴْلک بھر ماسک کے استعمال پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ،رات دس بجے تک تجارتی مراکز کو بند کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی،پبلک پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات کو بھی روزانہ شام 6 بجے تک بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائیگا،عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں کو پولیس گرفتار بھی کرسکے گی،انتظامیہ کی جانب سے کورونا ہاٹ سپاٹس میں ٹی ٹی کیو پر عمل بھی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹین رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، این سی اوسی کے مطابق شادی ہالز، ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے، جمعرات سے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں