وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات

جمعہ 27 نومبر 2020 18:41

وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات
اسلام آباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایوانِ بالا میں شوآف ہینڈز سے انتخابات، قانون سازی میں سینیٹ کے کلیدی کردار اور اس کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ شو-آف-ہینڈز سےانتخابی عمل میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں