اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مشترکہ پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور

قرارداد پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی و احترام، بردباری، پرامن بقائے باہمی کی کاوشوں کی عکاس ہے، ترجمان

جمعرات 3 دسمبر 2020 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مشترکہ پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ ترجمان کے مطابق قرارداد ’’بین المذاہب، بین الثقافت مذاکرے کی ترویج‘‘ پر پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان زاہد حفیظ چوہد ری کے مطابق پاکستان اور فلپائن نے قرارداد مشترکہ طور پر پیش کی، قرارداد پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی و احترام، بردباری، پرامن بقائے باہمی کی کاوشوں کی عکاس ہے۔

ترجمان نے کہاکہ کرتارپور راہداری کو قرارداد میں بین المذاہب، بین الثقافت ہم آہنگی کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا، آزادی اظہار رائے کیساتھ ذمہ داریوں کے تعین کو بھی قرارداد میں اہم قرار دیا گیا، دنیا بھر میں بڑھتے اسلاموفوبیا زینوفوبیا، عدم برداشت کے تناظر میں قرارداد اہمیت کی حامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں