جاپانی سفیر کا افغان حکومت اور افغان طالبان میں معاہدے کا خیرمقدم

جمعرات 3 دسمبر 2020 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان میں جاپانی سفیر نے افغان حکومت اور افغان طالبان میں معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپانی سفیر متسوڈا کونی نوری گذشتہ روز افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے طریقہ کار پر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپانی سفیر نے افغان امن عمل میں مزید کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متسوداکونی نوری نے کہاکہ ہم افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم حالیہ اہم پیش رفت کے بعد مزید کامیابی کے کیے امید کا اظہار کرتے ہیں ۔جاپانی سفیر متسودا کونی نوری کے مطابق جاپانی افیر نے امن عمل کے لیے پاکستان کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ سے افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لیے حکومت پاکستان کی اہم کوشیشوں کو سراہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ بین الافغان مذاکرات علاقائی استحکام کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جاپانی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ جاپان افغانستان کو 2021 سے 2024 تک امداد کی فراہمی پر کام کر رہا ہے،جاپان گذشتہ 4 برس میں سالانہ 18 کروڑ امریکی ڈالرز کی امداد فراہم کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشی متسو نے رواں برس 24 نومبر کو جینوا میں افغانستان کانفرنس میں اس امداد کی فراہمی کااعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں