ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومتی ایمانداری کی قلعی کھول دی ہے ،فیصل کریم کنڈی

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ تحریک انصاف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

جمعرات 28 جنوری 2021 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومتی ایمانداری کی قلعی کھول دی ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ تحریک انصاف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ثابت ہوا حکومت نااہل اور نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ کرپٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم صاحب صرف بیان بازی سے کرپشن کا خاتمہ نہ ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عجب حکومت کی غضب کرپشن کہانی بے نقاب کر دی ،دیکھتے ہیں وفاقی وزراء کب توپوں کا رخ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف موڑتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ وفاقی و صوبائی کابینہ میں بیٹھے ہیں، وزیراعظم صاحب آپکی حکومت میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کے ریٹ دوگنا ہو چکے ہیں، عمران خان کے مالی سہولت کار چینی، گندم، ادویات چور نکلے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں