دانتوں کے علاج کیلئے معیاری ہسپتال و قت کی اہم ضرورت ہے ،ڈاکٹر فیصل

ڈینٹسٹری میں سپیشلائیزیشن کے لیے ہر سال 8 سی12 طلباء کی تعلیم اور تربیت کی جائے گی، معاو ن خصوصی

پیر 1 مارچ 2021 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ دانتوں کے علاج کیلئے معیاری ہسپتال و قت کی اہم ضرورت ہے ،ڈینٹسٹری میں سپیشلائیزیشن کیلئے ہر سال 8 سی12 طلباء کی تعلیم اور تربیت کی جائیگی۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سکول آف ڈینٹسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دانتوں کے علاج کیلئے معیاری ہسپتال (سکول آف ڈینٹسٹری) قت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سکول آف ڈینٹسٹری، وفاقی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عام طور پر لوگوں میں دانتوں کے حوالے سے حفظان صحت کا تصور زیادہ اچھا نہیں ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ جس کے نتیجے میں منہ اور دانتوں کی بیماریوں کی شرح کافی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دندان سازی کی تعلیم اور تربیت مہیا کرنے والے اعلیٰ معیار کے ادارے کے قیام کے اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ اس سنٹر میں سالانہ تقریبا 128،000 مریضوں کا معائینہ اورعلاج کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس کالج کے قیام سے آبادی کے لیے میسرڈینٹل سرجنز کا تناسب بڑھ جائے گا جو اس وقت بہت کم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈینٹسٹری میں سپیشلائیزیشن کے لیے ہر سال 8 سی12 طلباء کی تعلیم اور تربیت کی جائے گیانہوںنے کہا کہ 4 سال میں دانتوں کے 56 ماہرین سپیشلائیزیشن کر کے نکلیں گے۔فیصل سلطان نے کہاکہ دندان سازی کے بنیادی یا طبی مضامین میں کم از کم 4-6 ایم فل / پی ایچ ڈی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں