ملکی معیشت پر پاکستانیوں کا اعتماد عالمی اوسط سے کم، سروے رپورٹ

منگل 15 جون 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) اپسوس پاکستان کے سروے رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت پر پاکستانیوں کا اعتماد عالمی اوسط یعنی 46.4 فیصد سے کم ہے۔

(جاری ہے)

ریسرچ کمپنی اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 86 فیصد پاکستانیوں نے گھر یا گاڑی جیسی اہم خریداری کے بارے میں پٴْراعتماد نہ ہونے کا کہا۔83فیصد نے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق شک و شبہے کا اظہار کیا۔اس سے قبل اپریل میں اپسوس کے سروے میں ملکی معیشت پر پاکستانی صارف کا اعتماد عالمی اوسط سے کم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں