ملک بھر میں4ہزار 960کورونا مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، این سی او سی

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:27

اسلام آباد۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :ملک بھر میں4ہزار 960کورونا مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی ) کی جانب سے  جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 57ہزار 626کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران 2928افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 68افراد کورونا وباء کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 5.08فیصد رہی ۔ اس وقت کورونا کے 4ہزار 960افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں