نئے ٹگز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،ایڈمرل اطہر سلیم

جدید ٹیکنالوجی سے لیس دونوں ٹگز کھلے سمندر میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں، خطاب

بدھ 22 ستمبر 2021 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے کہا ہے کہ نئے ٹگز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،جدید ٹیکنالوجی سے لیس دونوں ٹگز کھلے سمندر میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تعمیر کئے گئے دو ٹگز کی حوالگی کی تقریب ہوئی ،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پشر ٹگز کی تعمیر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں کی گئی،ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے تقریب کے شرکاء کو متعدد جاری اور تکمیل شدہ اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس دونوں ٹگز کھلے سمندر میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں،کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی،نئے ٹگز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں