عدم ادائیگی پر سی اے اے کا پی آئی اے کی ایئر پورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ

بدھ 22 ستمبر 2021 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کی ایئر پورٹ سروسز واجبات کی عدم ادائیگی پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی اے اے کے اعلامیئے کے مطابق پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کیلئے برج نہیں دیئے جائیں گے اور ایئر لائن جہاز کیلئے پاور سپلائی بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی آئی اے پر سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں، ، ایئر لائن پر مسافروں سے ایئر پورٹ چارجز وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سی اے اے مسافروں سے خود ایئر پورٹ چارجز وصول کرے گی۔سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے مسافروں سے سروس چارجز خود وصول کیئے جائیں گے۔اعلامیئے میں کہا گیا کہ وعدے کے باوجود پی آئی اے نے ماہانہ 25 کروڑ روپے کی قسط ادا نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں