حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:52

حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی۔ وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایاکہ گیس کا پرائسنگ میکنزم لارہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازی کریں گے۔

(جاری ہے)

حماد اظہر نے کہا کہ جب تک نیا گیس پرائسنگ میکینزم نہیں آتا گھریلو گیس کنکشن پر پابندی لگارہے ہیں، گیس کنکشن پر پابندی سوئی ناردرن اور سدرن دونوں کے لیے ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون سازی کے بغیر کمپنیوں کو سالانہ 35 سے 40 ارب روپے نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں