اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ رانا محمد صفدر کی نمازجنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ رانا محمد صفدر کی نمازجنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سمیت افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں روانہ کیا گیا, جہاں پر ان کی تدفین ہو گی، مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطور ایل ڈی سی بھرتی ہوئے اپنی سروس کے دوران پولیس کے مختلف ڈویژن میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں مرحوم نہایت ملن سار اور خوش اخلاق انسان تھے، اس وقت وہ بطور آفس اسسٹنٹ ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھی,انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں ہسپتال شفٹ کیا گیا مگر وہ راستے میں ہیں انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں