ڈینگی کیسز میں اضافے کے بعد ہسپتال کا عملہ 24گھنٹے الرٹ ہے،الگ کائونٹر بنادیا ہے ، ترجمان پمز

پیر 25 اکتوبر 2021 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ ڈینگی کیسز میں اضافے کے بعد ہسپتال کا عملہ 24گھنٹے الرٹ ہے،ہسپتا ل میں ڈینگی کے حوالے سے الگ کائونٹربنایا گیا ہے جو مکمل طور پر فعا ل ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے تمام ضروری حفاظی اقدامات کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کواپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈینگی کے روزانہ 500 مشتبہ کیسز آ رہے ہیں جبکہ 10 سے 12 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کی جا رہا ہے۔

انہوں نے کہ اس وقت ہسپتال میں 45 ڈینگی کے مریض داخل ہیں دیگر کو ادویات اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ڈین پمز پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج تمام ڈینگی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ کیسز جن علاقوں سے آ رہے ہیں وہاں پر ڈینگی سپرے کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔پمز ہسپتال میں ڈینگی کیسز کے حوالے سے تما م اقدامات کر رکھے ہیں ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کریں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں