اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے بچی کی لاش ملنے کے کیس میں مزید حقائق سامنے آگئے

منگل 30 نومبر 2021 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے بچی کی لاش ملنے کے کیس میں مزید حقائق سامنے آگئے۔پولیس نے آن لائن بائیک سروس کے ڈرائیور کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔ قتل سے پہلے باپ اور بیٹی نے آن لائن بائیک سروس استعمال کی۔ ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ باپ بیٹی کو ڈانٹ رہا تھا کہ تم ٹھیک نہیں ہو، بہت تنگ کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کی6 اور7 نومبرکی سیف سٹی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جبکہ باپ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد گولڑہ دربار چلا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے کپڑوں کا بیگ تالاب میں پھینکا جسے برآمد کرلیا گیا.خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو سٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش ملی تھی۔بعدازاں کمسِن بچی کے والد نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں