احتساب عدالت، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کےکڈنی ہلز ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل طلب

پیر 6 دسمبر 2021 17:38

اسلام آباد۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت سینیٹر سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کےکڈنی ہلز ریفرنس میں بریت درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماعت کے دوران سلیم مانڈوی والااور دیگرعدالت پیش ہوئے، اس موقع پرنیب نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست مسترد کی جائے۔سینیٹر  سلیم مانڈوی والا کے وکیل نے  نیب کے جواب پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں