وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی

منگل 7 دسمبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی،عامر خان کواگلے 3 سال کی لئے کمشنر ایس ای سی پی تعینات کر دیا،وزیر اعظم عمران خان نے عامر خان کو دسمبر 2018 میں کمشنر ایس ای سی پی تعینات کیا تھا،عامر خان کو اگست 2019 میں چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کر دیا گیا،گزشتہ 10 سالوں میں توسیع حاصل کرنے والے پہلے چیئرمین ہیں،مشیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو ایس ای سی پی میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا،پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں ایس ای سی پی میں جامع اصلاحات کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق تین سال میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 92,000 ہزار سے بڑھ کو 156,000 سے تجاوز کر گئی،کرونا کی وبا کے باوجود سٹاک مارکیٹ پرفارم کرتی رہی،کمپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا،گزشتہ ایک سال میں ستاک مارکیٹ میں 10 آئی پی اوز کئے گئے،کمپنیوں نے ایک سال میں سٹاک مارکیٹ سے 56 ارب روپے کا سرمایہ اکٹھا کیا،سٹارٹ اپ اور ایس ایم ایز کو سرمائے کی آسان فراہمی کے لئے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری قائم کی گئی،گزشتہ ایک سال میں ایس ای سی پی کے 14 قوانین میں سے 12 قوانین میں جامع ترامیم کی گئیں،سٹاک مارکیٹ میں جیم بورڈ اور ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز کا اجراء کیا گیا۔

(جاری ہے)

،تین سالوں میں ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی میں 28 درجہ بہتری آئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں