پاکستان کا ریونیو انڈسٹری کے ذریعے سو بلین ڈالر تک لے جانے کا پروگرام ہے، سی ای او جمپ سٹارٹ اپ پاکستان

اچھا کام کرنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں، ہم پاکستان کو ٹاپ فائیو مضبوط معیشت والے ممالک میں لے جانا چاہتے ہیں، خرم زبیری

منگل 7 دسمبر 2021 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) جمپ سٹارٹ اپ پاکستان کے بانی اور سی ای او خرم زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ریونیو انڈسٹری کے ذریعے سو بلین ڈالر تک لے جانے کا پروگرام ہے، لفٹ پاکستان اور انویسٹ ان پاکستان منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں مارکیٹ کو بڑھاناہے، اس ملک میں اچھا کام کرنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں، ہم پاکستان کو ٹاپ فائیو مضبوط معیشت والے ممالک میں لے جانا چاہتے ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں چیئرمین جمپ اسٹارٹ پاکستان امجد پرویز اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم زبیری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہر کوئی کچھ نہ کچھ کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں مسائل کو حل کردیا جائے تو پاکستان خوشحال ملک بن جائے گا، پاکستان میں شخصیت کی بنا پر پیسے دیے جاتے ہیں جو ایک وقت کے بعد ختم ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ اور یورپ کے مسائل کو انٹرپرینیورشپ کے زریعے حل کیاگیا، انٹرپرینیورشپ کے زریعے روزگار بھی پیدا ہوتا ہے اور بزنس وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا بھی ہے، جمپ سٹارٹ پاکستان پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان کے مسائل کو حل کررہا ہے، لفٹ پاکستان اور انویسٹ ان پاکستان منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں مارکیٹ کو بڑھاناہے، ہم نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستہ بنا رہے ہیں، پاکستان کا ریونیو انڈسٹری کے ذریعے سو بلین ڈالر تک لے جائیں گے، انڈسٹریز پاکستان میں موجود ہیں ان انڈسٹریز کی کیپسٹی بڑھانے جارہے ہیں، اس ملک میں اچھا کام کرنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں، کسی کی مدد نہیں چاہتے، مگر ہمارے کام میں روڑے نہ اٹکائے جائیں، پاکستان میں بہت وسائل ہیں، جمپ لیڈ یوتھ کے ذریعے پاکستان کے مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین جمپ سٹارٹ پاکستان امجد پرویز دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ صحت ہی سب سے بڑی نعمت ہے، پاکستان میں اپنی پراڈکٹ کی بجائے دیگر ملکوں کی پراڈکٹ بیچتے ہیں۔ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو معیشت کے شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا، ہم نے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بزنس کرنے پر راغب کرنے کے حوالے سے ایک انٹرنیشنل کانفرنس پندرہ دسمبر سے اسلام آباد میں کرنا تھی تاہم انتظامیہ نے اچانک ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے چودہ دسمبر سے سترہ دسبمر تک تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، ھکومت اگر ہماری مدد نہیں کر سکتی تو ہمارے راستے میں روڑے بھی نہ اٹکائے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں