کورونا کے بڑھتے کیسز،صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس کل طلب

اتوار 16 جنوری 2022 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر کل 17 جنوری کو صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی اداروں و دیگر سیکٹرز میں نئی پابندیوں کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے جہاں کورونا کی شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں