احساس راشن کے لئے ایک کروڑ90لاکھ درخواستیں موصول ہو گئیں

جمعرات 27 جنوری 2022 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت حکومت کو ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہو گئیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی و سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں احساس راشن پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ اور پالیسی پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کو 8171 میسج سروس پر ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل احساس سروے اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ہوگا۔دریں اثنا، اجلاس میں احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ نے گھرانوں کی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس راشن پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں