وزارت اطلاعات و نشریات سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق سے متعلق بہت جلد اعلان کرے گی، ترجمان اوورسیز پاکستانیز

منگل 24 مئی 2022 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وزارت اطلاعات و نشریات سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق سے متعلق بہت جلد اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزارت اوورسیز کے ترجمان کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق سے متعلق بہت جلد اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے،ووٹنگ کا عمل آسان بنانے اور سمندر پار پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کیلئے موجودہ حکومت پرعزم ہے، امید ہے جلد سب کو خوشخبری ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں