وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی اور سی پیک اتھارٹی کے سربراہ چوہدری سالک حسین کی مشال ملک کے آمد ، اظہار یکجہتی کیا

جمعہ 27 مئی 2022 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی اور سی پیک اتھارٹی کے سربراہ چوہدری سالک حسین کی مشال ملک کے گھر گئے اور انہوں نے مشعال ملک سے ان کے خاوند ممتاز حریت رہنما یسین ملک کی سزا کے معاملے پر اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا کہ یسین ملک کشمیریوں کی تحریک کے ہیرو ہیں، یاسین ملک نے پرامن تحریک کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کی، یسین ملک کو دی جانیوالی یکطرفہ سزا کو مسترد کرتے ہیں۔

سی پیک اتھارٹی کے سربراہ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عالمی برادری یسین ملک کیخلاف جھوٹے مقدمے کا نوٹس لے، مشعال ملک کے ساتھ مل کر عالمی فورمز پر آواز بلند کریں گے،حق اور سچ کی آواز کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا۔ مشعال ملک نے اظہار یکجہتی پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں