پاکستان سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت 6 ماہ کیلئے برقرار رکھنے میں کامیاب

پاکستان کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی حد پاس کرنے میں کامیاب رہا،بلوم برگ

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت 6 ماہ کے لیے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔معاشی جریدے بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقراررکھی ہے۔

(جاری ہے)

بلوم برگ نے فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکس چینج کے فیصلے کی وجہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور نئی حکومت کی سربراہی اصلاحات پسند وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہونے کو قرار دیا ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے مگر پاکستان کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی حد پاس کرنے میں کامیاب رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں