ارسا کی جانب سے ایک لاکھ 16ہزار200کیوسک پانی ریلیز

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ملک کے مختلف آبی ذخائر سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے ایک لاکھ 16ہزار200کیوسک پانی ریلیز کیاگیا ہے جبکہ پانی کی آمد ایک لاکھ 79ہزار کیوسک ریکارڈکی گئی ہے۔ ہفتہ کو ارسا کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا ذخیرہ 1450.51فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398فٹ سے 36.51فٹ بلند ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد 36100جبکہ اخراج 5ہزار کیوسک ہے ۔ اسی طرح دریائےجہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1144.30فٹ ہے جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050فٹ سے 94.30فٹ بلند ہے ، منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 56100 جبکہ اخراج 25کیوسک ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کالاباغ ، تونسہ ، گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کا اخراج بالترتیب 43300، 53000، 84800 اور 19800کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے ۔ اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کےمقام پر پانی کا اخراج 66300کیوسک جبکہ دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 11400کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں