الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو خیبر پختون خوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے، ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں