اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا منظور کر لی

پیر 22 اپریل 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی تو بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ، سٹیٹ کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں ، کچھ وقت چاہیے ، فاضل جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں ایک رٹ اور چھ متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں ، آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں ہیں ، فاضل جسٹس نے بشری بی بی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ابھی بھی بشری بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہ رہے ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ جی بالکل ہم بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں ، عدالت نے بشری بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو، عدالت نے سٹیٹ کونسل کی وقت مانگتے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں