وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام

پیر 22 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پرل کانٹیننٹل ہوٹل کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی کاروباری قیادت نے قیصر احمد شیخ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے قیصر احمد شیخ کی کوششوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کریں گے۔انہوں نے تقریب کے انعقاد پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں