چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات

منگل 23 اپریل 2024 14:56

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی  کے ڈپٹی گورنر  سٹیٹ بینک  سلیم اللہ سےملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ سےملاقات کی اور نوجوانوں کو مالی معاونت کے ذریعے بااختیار بنانے اور انہیں بہتر معاشی مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین رانا مشہودنے کہا کہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ مالی طور پر خود مختار اور خود کفیل بنا کر روشن مستقبل کی جانب گامزن کر ناضروری ہے۔

ملاقات میں پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ملک بھر کے نوجوانوں کو ترقی اور بااختیار بنانے کے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

یوتھ پروگرام کے چیئرمین اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے درمیان تعمیری بات چیت نے مستقبل کی شراکت داریوں اور اقدامات کے لیے ایک امید افزاء بنیاد رکھی ہے ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی اقتصادی ترقی میں شامل کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں