امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی سے زوم میٹنگ ،افغان مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

ہم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی اور پائیدار انضمام کے لیے حالات کو بہتر بنانے کے لیے پرٴْ عزم ہیں، وفاقی وزیر

منگل 23 اپریل 2024 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ ہم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی اور پائیدار انضمام کے لیے حالات کو بہتر بنانے کے لیے پرٴْ عزم ہیں۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی سے زوم میٹنگ کے دوران کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے مسائل کے حل لیے پرٴْ عزم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی صورتحال کو سنبھالنے میں یو این ایچ سی آر کی جاری تعاون کے لیے اٴْں کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کے اند رافغان مہاجرین کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار طریقے سے وطن واپسی کو آسان بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاطر خواہ وسائل درکار ہیں۔ ہم UNHCR کی قیادت کے ذریعے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس طویل بحران کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے آنے والے بین الاقوامی فورمز اور میٹنگز میں شرکت کے منتظر ہیں۔ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں قابل عمل وعدوں کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہوگا۔ وفاقی وزیر نے یو این ایچ سی ایچ کے ہائی کمشنر کو کہا کہ میں جولائی 2024 میں آپ کے متوقع دورے کا منتظر ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں