امیر مقام سے مسلم لیگ ن صوابی کے وفد کی ملاقات ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

منگل 23 اپریل 2024 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات، امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ (ن )صوابی چیپٹر کے وفد نے یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں مسلم لیگ ن صوابی کے صدر شیراز خان، سیکرٹری بابر سلیم، شیراز باچا، عادل خان، حاجی نوابزادہ، دلدار خان اور افتخار خان شامل تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں