وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے جامع انشورنس کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایلیس لی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر زرعی شعبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے پاکستان میں زرعی استحکام کو تقویت دینے کے مقصد کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں