اسلا م آبادپولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ آبپارہ میں سرچ اور کومنگ آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران 45 گھروں ،35 گاڑیوں ، 59 موٹرسائیکلوں اور 184 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ آبپارہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران 45 گھروں ،35 گاڑیوں ، 59 موٹرسائیکلوں اور 184 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوںمیں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ آبپارہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 45 گھروں،35 گاڑیوں ، 59 موٹرسائیکلوں اور 184 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 07 مشکوک افراد ، ایک بغیر کاغذات موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ ،" پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں