وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد کی ملاقات، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی توسیع میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت

منگل 23 اپریل 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔وزارت بحری امور کے اعلامیہ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی توسیع میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نئی منتخب حکومت میری ٹائم کے انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،معاشی ترقی کے لیے میری ٹائم کی ترقی اہمیت کی حامل ہے ۔

ہیچی سن گروپ نے پاکستان میں 10 سے 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرنے پر بریفنگ دی۔ ہیچی سن گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر اینڈی توس نے بتایا کہ پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے،میری ٹائم کے شعبے میں انفراسٹرکچر اور ویئر ہائوس کی سہولیات بہتر بنانا چاہتے ہیں،میری ٹائم میں سٹوریج فیسلٹی اور گودام بنانے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیچی سن گروپ پاکستان میں کے پی ٹی اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں خدمات فراہم کر رہا ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھا کر میری ٹائم کے شعبے میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔قیصر شیخ نے کہا کہ حکومت کے پی ٹی کو بہترین تجارتی بندرگاہ بنانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں