وزیرتوانائی اویس لغاری سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی وزیر برائے پاور ڈویڑن اویس لغاری ملاقات صنعتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مسائل پر بات چیت کی وزیر برائے پاور ڈویژن نے اصلاحات پر وزیراعظم سے منظوری کے بعد ٹائم لائن میں عملدرآمد کی یقین دھانی کروادی۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی اور پاکستان کے صنعتی شعبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی بی سی وفد نے صنعتوں پر اثرانداز ہونے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالی،اور پاور سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات بھی پیش کیں،جس پر وزیر برائے پاور ڈویڑن نے کہا کہ سفارشات پاور سیکٹر کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے میں شامل ہیں،اور وزیراعظم سے منظوری کے بعد واضح ٹائم لائن کے ساتھ عمل درآمد ہوگاپاور ڈویڑن کے مطابق اصلاحات پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں