آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) جمعرات کےلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق (کل) 25 اپریل کی صبح 7بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،لوہی بھیر،سوہدرن روڈ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ذیشان کالونی،قاسم مارکیٹ، نیسٹ روڈ،چاکرہ، ذیشان کالونی،آفیسر کالونی،نیو ملپور فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،میجر ریاض،لالہ زار،جھاورا،دھمیال۔

(جاری ہے)

I،گلشن سعید،لالکڑتی،کینٹ،یو سی لکھن،شاہ جیون،قائد اعظم کالونی،قاسم بیس،اولڈ روات، نیو روات،سی ڈبلیو او،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو،آئی ایس ٹی فیڈرز،جہلم سرکل،سرائے عالمگیر،شکریلہ،کوہار،شمس آباد،ملٹری کالج،فتح پور،منڈی بھلوال،چھپران،محلہ شہیداں فیڈرز،اٹک سرکل،مشتاق شہید،جلالہ فیڈرز،چکوال سرکل،دولتالہ،ڈیرہ مسلم، ساگر پور، عبداللہ پور،سی ڈبلیو او،جلال پور فیڈرز بند رہیں گے جبکہ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک جی ایس او سرکل،نمبل،تتہ پانی،سہنسہ،سٹی۔

II،فتح پور،چروہی،سٹی۔I،نڑ،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں