بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

بدھ 24 اپریل 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کو تعمیر وترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ فی وارڈ حکومت کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کریں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کا آغاز نیک شگون اور حکومت کا احسن اقدام ہے بلدیاتی نمائندوں کو باختیار اور باوسائل بنایا جائے ان کو آئینی تحفظ دیا جائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعہ جو کام گراس روٹ لیول پر ہوں گے وہ نظر آئیں گے باقی منصوبے کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں بلدیاتی نمائندے فنڈز کا درست استعمال کریں گے جماعت اسلامی کا اول روز سے مطالبہ تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بحال اور فعال کیا جائے جماعت اسلامی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ہے فندز اور اختیار بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

بلدیاتی نمائندوں کے ذریعہ عوام بھی خود کو نظام حکومت شامل وشریک خیال کریں گے جو جمہوریت کا حسن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں