لاپتہ سعودی خاتون دوست سمیت کراچی سے بازیاب

وفاقی پولیس نے سائنسی اور جدید تکنیک کے استعمال سے دونوں کو ڈھونڈ نکالا،نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 25 اپریل 2024 21:27

لاپتہ سعودی خاتون دوست سمیت کراچی سے بازیاب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) لاپتہ سعودی خاتون دوست سمیت کراچی سے بازیاب کرلیا گیا ہے ،سعودی خاتون اور عبدالاحد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، اسلام اباد پولیس نے سائنسی اور جدید تکنیک استعمال کرکے دونوں کو ڈھونڈ نکالا، سعودی خاتون کے دوست کا تعلق دیرلوئرخال سے ہے،خاتوں کے اغواء کا مقدمہ عبد الحنان نامی شہری کے نام سے نامزد ملزم نے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج تھا ،سعودی حکومت کی درخواست پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کا حکم جاری کر رکھا تھا ،ملزم خاتون کے ساتھ بطور ڈرائیو تھا ،پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقاتی شروع کر دیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں