کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری

جمعہ 26 اپریل 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کوکا کولا نے پاکستان میں مشروبات کے شعبے میں 22 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اس سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈ یشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی، سرمایہ کاری کا مقصد برآمدی صلاحیت میں اضافہ اور مقامی سطح پر پانچ لاکھ سے زائد پیشہ ور افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کوکاکولا کی جانب سے کی جانے والی یہ سرمایہ کاری کوکا کولا سسٹم کی جانب سےپاکستان میں سال 2008 میں کی جانے والی 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی اکانومی زونز میں مزید سرمایہ کاری کے سلسلے میں بات چیت کے لئے صدر گلوبل کمرشل پراڈکٹ سپلائی کوکا کولا کمپنی لین میکلوگلن نے سیکرٹری پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ احسن بھٹہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں لین میکلوگلن نے پنجاب حکومت کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے کمپنی کے عزم پر روشنی ڈالی۔ سیکرٹری احسن بھٹہ نے کوکا کولا کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کو سراہا اور ملک کے نجی شعبوں میں ترقی کے لئے مثالی قرار دیا۔ رواں سال اپریل میں ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے کوکا کولا کمپنی کو سب سے ملک میں زیادہ ٹیکس ادائیگی کرنے والی کمپنی کے اعزاز سے نوازا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں