ملک میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کا اہم کردار ہے ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
جمعہ 26 اپریل 2024 22:50
(جاری ہے)
جام کمال نے کہا کہ قدرت نےپاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اور ان وسائل کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی کے دن کی خاص اہمیت ہے کیونکہ ہم جدت، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور بالآخر پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ایس) کو آگے بڑھانے میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کے اہم کردار پر غور کرتے ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقی کے حصول میں معاونت کرنے والی ٹیکنالوجیز اور حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان شراکت داری اور اشتراک کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پائیدار ترقی کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک ٹول کے طور پر آئی پی کا فائدہ اٹھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت خاص طور پر پائیدار ترقی کے سلسلے میں آئی پی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے والی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد کاروباری افراد، محققین اور اختراع کاروں میں آئی پی رائٹس کے بارے میں بیداری اور تفہیم کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات میں سرمایہ کاری کرنا تھا تاکہ وہ پائیدار ترقی کے لیے مؤثر طریقے سے آئی پی کا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور بین الاقوامی منڈیوں پر قبضہ کرنے اور ملک سے برآمدات بڑھانے کے لیے مقامی مصنوعات کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مزید جدت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم دن کے موقع پرآئی پی او پاکستان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاوش قابل تحسین ہے ۔آئی پی رائٹس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ حقوق جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کے بنیادی محرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد اور کاروباری اداروں کو تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس کے نتیجے میں نئی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور خدمات کی تخلیق ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم83 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ ..
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
سعودی عرب کا غزہ کے علاقے رفح کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو انتباہ
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چیف ایگزیکٹیو کامن ویلتھ روزی گلازبروک کی ملاقات
اے این پی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے صوبائی سالاران کا تقرر کر دیا
جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں 20 مئی ..
عامر مغل کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم
مبینہ غداری بغاوت پر اکسانے کا کیس ،فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت بدھ تک ملتوی
ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک