خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چیئرمین تحصیل کونسل 2024 کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) آج 28 اپریل کو ہونے والے خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چیئرمین تحصیل کونسل 2024 کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کر دیئے گئے،عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، شکایات کے بروقت اًزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں ،الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں